پشاور (بیورو رپورٹ) بشیر بلور کے صاحبزادے عثمان بلور نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف اپنے والد کی طرح ڈٹے رہیں گے ، دہشتگردوں ے پاس گولیاں اور بم ختم ہو جائیں گے لیکن ہمارے سینے ختم نہیں ہوں گے ۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان بلور نے کہا کہ بشیر بلور ان کے والد ہی نہیں ایک اچھے دوست بھی تھے انہوں نے ہمیشہ کہا کہ دہشتگردی کا آخری دم تک مقابلہ کرنا ہے اور ہم اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دہشتگردی کیخلاف ڈٹے رہیں گے اور کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے پاس گولیاں اور بم ختم ہوجائیں گے لیکن ہمارے سینے ختم نہیں ہوں گے
You must be logged in to post a comment.