شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / عثمان شینواری کمر فریکچر میں مبتلا، چھ ماہ کے لیے ٹیم سے باہر

عثمان شینواری کمر فریکچر میں مبتلا، چھ ماہ کے لیے ٹیم سے باہر

لاہور (مانیٹرنگ سیل) سری لنکن ٹیم کو کلین سوئپ کرنے والے پاکستانی فاسٹ بولر عثمان شنواری کمر کے فریکچر کا شکار ہو کر 6 ماہ کے لیے ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں. تفصیلات کے مطابق سری لنکن ٹیم کی پے در پے وکٹیں اڑانے والے پاکستانی فاسٹ بولرعثمان شنواری اگلے چھ ماہ تک کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے انہیں ڈاکٹرز نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے. ون ڈے سیریز میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے عثمان شینواری سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران انجری کا شکار ہوگئے تھے طبی معائنے کے بعد انہیں کمر میں فریکچر تشخیص کیا گیا تھا جس کی بناء پر ڈاکٹرز نے انہیں 6 ماہ تک کے لیے آرام کا مشورہ دیا ہے.

x

Check Also

ختم نبوت سے متعلق تحفظات پر سمجھوتا نہیں ہوسکتا: پیر نظام الدین جامی

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) سجادہ نشین گولڑہ شریف پیر نظام الدین جامی نے ...

Connect!