تازہ ترینعلاقائی

یوٹیلیٹی اسٹورز پر600 سے زائد اشیا کی قیمتیں کم کر دی گئیں

لاہور(نمائندہ خصوصی)عوام کیلئے خوشخبری ہے کہ حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر چھ سو سے زائد اشیا کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے ۔ ان اشیا میں پانچ سے بائیس روپے تک کی کمی کی گئی ہے ۔ماہ رمضان میں سستی اشیاء کی فراہمی کیلئے حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز پر بازار سے کم نرخ پر اشیاء کی فراہمی کیلئے ڈھائی ارب روپے سے زائد کی سبسڈی دی ہے ۔ نوٹی فکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر چھ سو سے زائد اشیا کی قیمتوں میں پانچ سے بائیس روپے تک کی کمی کی گئی ہے۔ جن اشیا کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے ان میں آٹا،خوردنی تیل وگھی،دال چناومسور، سفید چنا، بیسن ، چاول ، شربت، دودھ ، چائے کی پتی ، بیسن اور دیگر شامل ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker