تازہ ترینعلاقائی

کالعدم امن کمیٹی کے سربراہ عزیربلوچ، بابا لاڈلہ کی گرفتاری کا حکم

کراچی(نامہ نگار)  کراچی کی مقامی عدالت نے کالعدم امن کمیٹی کے سربراہ عزیر بلوچ اور بابا لاڈلہ کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔ضلع جنوبی کی عدالت نے ملزمان کے وارنٹ کالعدم تنظیم سے اسلحہ خریدنے اور کراچی میں فروخت کرنے کے مقدمے میں جاری کئے عدالت اس سے قبل دو مرتبہ عزیر بلوچ اور بابا لاڈلہ کے وارنٹ جاری کر چکی ہے لیکن پولیس اب تک ملزمان کو گرفتار نہیں کر سکی۔ پولیس کی جانب سے عدالت میں پیش کئے جانے والے چالان کے مطابق عزیر بلوچ اور بابا لاڈلہ سمیت دیگر ملزمان اس مقدمے میں مفرور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  ملتان : زمین پر قبضے کیخلاف احتجاج، بزرگ جوڑے پر پولیس کا انسانیت سوزتشدد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker