پاکستانتازہ ترین

کون عزیر بلوچ؟ پیپلز پارٹی رہنماؤں کا پہچاننے سے صاف انکار

کراچی(مانیٹرنگ سیل) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نثار کھوڑو نے عزیر بلوچ کو پہچاننے سےانکار کردیا۔ پوچھے جانے پر کہا، کون ہے عزیر بلوچ۔ مولا بخش چانڈیو نے بھی سابق جیالا کہہ کر دامن بچالیا۔ کہا عزیر کے اچانک ظہور پذیر ہونے کا مقصد جلد سامنے آجائے گا۔ مشکل میں پڑی جان، تو اپنے بھی بن گئے انجان، کراچی میں نثار کھوڑو نے تقریب میں شرکت کی تو میڈیا نے کئی سوال اٹھا دیے۔ عزیر بلوچ کے ماضی، حال اور منفی سرگرمیوں کا ذکر کیا تو نثار کھوڑو فوراً انجان بن گئے۔ کہا عزیر کون ہے۔ نثار کھوڑو بولے معلوم کریں کہ عزیر اب تک کہاں اور کس کے پاس تھا۔ مولا بخش چانڈیو نے بھی سابق جیالا کہہ کر دامن بچالیا۔ کہا کہ عزیر بلوچ پیپلز پارٹی چھوڑ چکے ہیں۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ پہلے عزیر پارٹی میں تھا۔ ملاقاتیں بھی ہوئی ہوں گی لیکن اب اس کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button