تازہ ترینفن فنکار

شادی سے اداکاری پر فرق نہیں پڑے گا، ودیا بالن

imagesممبئی(نمائندہ شوبز) حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی خوبرو بھارتی اداکارہ ودیا بالن نے کہاہے کہ میری شادی سے اداکاری پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، شادی اور اداکاری 2مختلف چیزیں ہیں۔ یادرہے کہ ودیا بالن فلموں میں بے باک اور رومانوی کرداروں سے مشہور ہیں اور انہوں نے اپنی 2فلموں عشقیہ اور دی ڈرٹی پکچر میں بے باک اداکاری پر متعدد ایوارڈز حاصل کیے ہیں۔ ایک انٹرویو کے دوران جب ودیا بالن سے شادی کےبعد بھی فلموں میں بے باک اداکاری کریں گی تو انہوں نے جواب دیا کہ شادی اور اداکاری کا دور دور تک تعلق نہیں۔ ودیا بالن نے کہا کہ میں اور میرے شوہر سدھارتھ ایک دوسرے کے کاموں میں دخل اندازی نہیں کرتے جب کہ میرے شوہر میری اداکاری کا بہت احترام کرتے ہیں۔ شادی کےبعد ودیا بالن ان دنوں ہدایت کار راج کمار گپتا کی فلم گھن چکر کی اداکاری میں مصروف ہیں، فلم کےبارے میں بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس فلم میں عمران ہاشمی کے ساتھ اداکاری میں بہت مزہ آیا اور یہ فلم باکس آفس پر دھوم مچائے گی۔

یہ بھی پڑھیں  گوگل کا پاکستانی بلے باز حنیف محمد کوجنم دن کے موقع پر زبردست خراج تحسین

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker