منڈی بہاؤالدین( مانیٹرنگ سیل) میں مسافروین میں گیس سلنڈرپھٹنے سے خاتون جھلس کر ہلاک جبکہ دوخواتین سمیت پانچ مسافر شدید زخمی ہوگئے۔ منڈی بہاؤالدین میں ریلوے روڈپرنواحی گاؤں ڈھوک سے آنے والی مسافروں سے بھری وین میں سی این جی گیس سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی۔ آگ نے لمحوں میں پوری مسافروین کواپنی پلیٹ میں لے لیا۔پچھلی والی سیٹ پربیٹھی ہوئی خاتون جس کی شناخت نہیں ہوسکی پھنس جانے کی وجہ سے ویگن میں جل کرراکھ ہوگئی اور مسافروین مکمل طورپرتباہ ہوگئی،آگ لگنے کے باعث ڈرائیور اور دوخواتین سمیت پانچ افراد بری طرح سے جھلس گئے،زخمیوں کوفوری طورپرڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ڈرائیورکی حالت خطرے میں بتائی جارہی ہے۔
You must be logged in to post a comment.