تازہ ترینفن فنکار

تنازعات میں گھری اداکارہ وینا ملک کی اب گلوکاری کی خواہش

ممبئی (نمائدہ شوبز) تنازعات میں گھری اداکارہ وینا ملک  لگتا ہے اداکاری سے تنگ  آگئی ہیں۔ اسی لئے تو انھوں نے آواز کا جادو جگانے کی خواہش ظاہر کردی۔ کہتی ہیں گلوکاری ان کا حقیقی خواب ہے۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو میں وینا ملک کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ فلم انڈسٹری بہت خوبصورت ہے لیکن ان کا خواب بالی ووڈ اسٹار بننا نہیں ہے بلکہ وہ ہمیشہ سے گلوکارہ بننا چاہتی ہیں اور سنگر بننا ہی ان کا حقیقی خواب ہے۔  وینا کا کہنا ہے کہ ہزاروں افراد کے سامنے کھڑے ہوکرگانا گانے کی خواہش انہیں بچپن سے ہے۔ وینا ملک آجکل اپنی پہلی بالی ووڈ فلم دال میں کچھ کالا ہے کی تشہیر میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker