پاکستانتازہ ترین

وینا ملک ’ہیرو ٹی وی‘ کے رمضان شو سے علیحدہ

کراچی(ڈیسک رپورٹر) پاکستان کے دوسرے بڑے میڈیا گروپ ’ایکسپریس‘ کے انٹرٹینمنٹ چینل ’ہیرو ٹیلی ویژن‘ کی انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر شدید احتجاج کے بعد پروگرام ’استغفار‘ سے متنازع اداکارہ ویناملک کو علیحدہ کردیا ہے۔
وینا ملک کا بھارتی ٹی وی شو’بگ باس‘ میں شرکت اور ایک جریدے کے سرورق پران کی عریاں تصویر کی اشاعت کے بعد پیدا ہونے والے تنازع ابھی تھمے نہیں تھے کہ ہیرو ٹی وی کے رمضان شو ’استغفار‘ کی ایک آفیشل وڈیو جاری کی گئی جس میں متنازع ادکارہ پاکستانی مسلمانوں کواپنےآنسو بھرے چہرے کے ساتھ استغفار کی دعوت دیتی نظرآئیں تھیں۔ وڈیو منظرعام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر وینا ملک اور ایکسپریس گروپ کے ہیروٹی وی کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتارہا۔ اسی دوران کئی افراد کی جانب سے پاکستان الیکٹرانکس میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کو آئن لائن پٹیشنز بھیجیں گئیںجن میںمذکورہ پروگرام کی بندش کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ ایکسپریس گروپ سےوابستہ اہم ذریعے نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بننے کے بعد وینا ملک کو ہیرو ٹی وی کے پروگرام سے علیحدہ کردیا گیا ہے تاہم انہوں نے مزید تفصیلات بتانے سے انکار کیا ہے۔ یادرہےکہ2روزبعد شروع ہونے والےرمضان المبارک کےدوران پاکستان میں مختلف نجی چینلز نے ناظرین کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے سحروافطار کی خصوصی نشریات تیار کی ہیں جن کی تشہیری مہم اپنے عروج پر ہے۔ ویسے تو ماہ رمضان کی خصوصی نشریات کے پروگراموں کے لیے مختلف علماء کی خدمات حاصل کی جاتی تھیں تاہم چند برسوں سے اب شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد ان خصوصی پروگراموں کا حصہ بن رہے ہیں اور اس بار بھی صورتحال مختلف نہیں۔

یہ بھی پڑھیں  امیتابھ بچن کی پہلی ہالی ووڈفلم کا ٹریلر ریلیز کردیاگیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker