تازہ ترینفن فنکار

امریکی امیگریشن کیلئے وینا

لاہور(نمائندہ شو بز) بھارتی اداکارہ ڈولی بندرا نے کہا ہے کہ کرکٹر محمد آصف کا کیریئر وینا ملک نے تباہ کیا ہے، آصف تو جیل میں ہے اور سارے پیسے وینا ہڑپ کر گئی۔ لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی اداکارہ کا کہنا تھا کہ وینا ملک بھارت چھوڑتی ہے اور نہ پاکستان آتی ہے بلکہ امریکہ کی امیگریشن حاصل کرنے کیلئے سب کچھ کررہی ہے۔ ڈولی بندرا کا کہنا تھا کہ پبلسٹی کے چکر میں وینا ملک ہر ایک کو نیلام کرسکتی ہے، بھارتی میگزین کیلئے تصاویر میں اپنے جسم پر آئی ایس آئی لکھوانا وینا ملک کے خودکا آئیڈیا تھا۔ ڈولی بندرا نے پریس کانفرنس میں نہ صرف وینا ملک کے بارے میں نازیبا الفاظ ادا کئے بلکہ جوتا اتار کر کہتی رہی کہ وہ وینا ملک کو جوتے سے ماریں گی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!