علاقائی

وہاڑی: ضمنی الیکشن کے لیے امیدواران کو نشانات الاٹ کردیے گئے۔

وہاڑی﴿بیوروچیف ﴾25فروری کو ہونے والے ضمنی انتخابات حلقہ این اے 168میں نتاشا کو تیر ،بلالکو شیر کا نشان الاٹ ۔ این اے 168کے ضمنی انتخابات کے لئے 8امیدواران کی حتمی فہرست اور نشانات کی الاٹمنٹ کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشنر عامر اشفاق نے صحافیوں کو گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 25فروری کو پولنگ صبح آٹھ بجے تا شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔جس کے لئے امیدواران کے نشانات یوں ہیں چک نمبر 4WBوہاڑی کے بلال اکبر بھٹی ﴿شیر﴾، چک نمبر140/EBبورے والا کے چوہدری محمد یاسر گجر ﴿تانگہ ﴾، کوٹ غلام قادر وہاڑی کے حافظ محمد اقبال کھرل ﴿بلی﴾، خان معین احمد خان ساہوکا بورے والا﴿گلدان﴾، مرضی پورہ بورے والا کے شاہد قمر غنی﴿ریلوے انجن﴾، چک نمبر 4ڈبلیو بی کے شوکت علی کو ﴿بندوق﴾، چک نمبر 239/EBبورے والا کے طاہر نقاش جٹ ﴿گلاس﴾، اور ڈیرہ میاں ریاض خان دولتانہ لڈن کی نتاشہ دولتانہ ﴿تیر﴾،

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ:نعش کو جلانے والے ملزمان کومنظرعام پرلاکرقانون کے مطابق سزادی جائے،مقتول کزن معظم بٹ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker