علاقائی

وہاڑی: این اے 168 میں اصل مقابلہ مسلم لیگ ن اور پی پی میں ہوگا

وہاڑی﴿بیوروچیف ﴾اگرچہ حلقہ NA168میں 8امیدوار مقابلے پر ہیں تاہم چھ آزاد امیدوار وں کے مقابلے میں بڑی پارٹیوں کے ٹکٹ کی بنا پر اصل مقابلہ پیپلز پارٹی کی نتاشہ دولتانہ اور مسلم لیگ ﴿ن﴾کے بلال اکبر بھٹی اکے مابین ہوگا۔ حلقے میں بے نظیر بھٹو شہید اور میاں نواز شریف، کے پورٹرریٹ جگہ جگہ آویزاں کرکے انتخابی مہم کا اغاز کر دیا ہے ۔اور ڈپٹی سپیکر رانا مشہود احمد بھی ماچھی وال کا دورہ کرچکے ہیں دوسری طرف ضلع بھر کے آراکین اسمبلی پیپلز پارٹی بھی وقتاٰ وفقتاٰ نتاشہ دولانہ کی انتْابی مہم میں شریک ہوئے ہیں دونوں امیدوار قصبہ و دیہات جن کی تعداد تقریباً224کے قریب ہے بڑی برادریوں اور عوام سے رابطے میں مصروف ہیں لیکن حلقے پر جہاں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری عظیم دولتانہکی ناگہانی موت کے صدمے کے اثرات ہیں وہاں ان کی حقیقی پھوپھی محترمہ تہمینہ دولتانہ کی جانب سے بلال اکبر بھٹی کی انتکابی مہم میں باقاعدہ شمولیت ہونا باقی ہے ۔ جبکہ ملکی صورتحال کے بے یقینی بھی کسی بھی وقت اثر انداز ہو سکتی ہے اسلئے انتخابی مہم کا ٹمپبو ابھی تک سننا باقی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  چنیوٹ : ڈی پی او چنیوٹ کا کھلی کچہری سے خطاب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker