علاقائی

وہاڑی:حکومت ہنرمندافرادی قوت تیارکرنےکےمنصوبہ پرعمل پیراہے،تہمینہ دولتانہ

وہاڑی﴿بیورو رپورٹ﴾مسلم لیگ ﴿ن﴾ کی مرکزی راہنما ایم اے تہمینہ دولتانہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ کی حکومت ہنر مند افراد ی قوت تیار کرنے کے منصوبہ پر عمل پیرا ہے کیونکہ حکومت کو اس بات کا مکمل دراک ہے کہ ملک کی ترقی و خوشحالی اور بیروزگاری کے خاتمہ کے لیے تربیت یافتہ افرادی قوت ہی مددگارہے یہ بات انہوں نے گورنمنٹ وکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ گرلز اینڈ بوائز کے معائنہ کے دوران کہی – اس موقع پر ٹیوٹا کے ڈسٹرکٹ مینجر خانیوال ندیم فاروق، پرنسپل مس مصباح الماس، سرفراز جٹ ، محمد اسلم وکیل بھی موجودتھے تہمینہ دولتانہ نے کہا کہ وہاڑی میں ہاسپیٹیلیٹی انڈسٹری ، آٹو فارم ، لائیو سٹاک، ڈیری فارمنگ، کچن گارڈننگ، موبائل ریپیئرنگ ، کمپیوٹر ہارڈ ویئر، پیکنگ کورس، زرعی فارم مینجر، جیولری میکنگ ، پروفیشنل بیکرز، ہاؤس میڈ سمیت دیگر اہم کورس جلد شروع کئے جائیں تاکہ لڑکے اور لڑکیاں یہ کورس مکمل کر کے عملی زندگی میں نہ صرف ملازمت حاصل کرسکیں بلکہ ایک تربیت یافتہ ہنر مند ہونے کے ناطے انہیں بیرون ملک بھی روزگار کے مواقع میسر آسکیں – تہمینہ دولتانہ نے کہا کہ خواتین کی تیار کردہ دستکاری مصنوعات کی مارکیٹنگ کے لیے ڈسپلے سنٹر قائم کیا جائے اور خواتین کو گھریلو کی بجائے تجارتی بنیادوں پر کام کرنے کی تربیت فراہم کی جائے انہوں نے کہا کہ گرلز سنٹر کی طرح بوائز سنٹر میں بھی آئی ٹی لیب قائم کر کے نوجوانوں کو جدید دنیا سے روشناس کرایا جائے-انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کا مقصد ایسے ہنر مند تیار کرنا ہیں جنہیں ملازمت کے حصول میں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اور دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ یہ نوجوان ملکی ترقی میں اپنا بھر پور حصہ ڈالیں۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:اخلاق بٹ جیسے پارٹی کے مخلص کارکن جھنوں نے اپنی زندگی پارٹی کے لئے وقف کر دی،ملک اسد امیر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker