تازہ ترینعلاقائی

وہاڑی:محکمانہ پولیس کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث تھانہ صدر کی بیرونی دیوار تعمیرنہ کی جاسکی

وہاڑی(نامہ نگار)محکمانہ پولیس کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث تھانہ صدر وہاڑی کی بیرونی دیوار کئی ماہ گزرنے کے باوجود بھی تعمیر نہ کی جاسکی جو کسی بھی وقت تھانہ کی سکیورٹی کیلئے خطرے کا باعث بن سکتی ہے تقریباً 100فٹ سے زائد دیوار کا حصہ خستہ حالی کے باعث اچانک گرگیا تھا امر قابل ذکر ہے کہ تھانہ کی دیوار جہاں سے گری بالکل اسکے سامنے تفتیشی افسران کے کمرے اور قریب ہی ملزمان کی حوالات موجود ہے دیوار کی تعمیر نہ ہونے سے تھانہ کی سکیورٹی سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے جو کسی بڑے سانحہ کا باعث بن سکتی ہے عوامی سماجی حلقوں نے ڈی پی او وہاڑی سے مطالبہ کیا ہے کہ تھانہ صدر کی گری ہوئی دیوار کو فوری تعمیر کرایا جائے تاکہ کسی حادثے سے بچا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker