علاقائی

وہاڑی: ایک سازش کے تحت ملک میں سی این جی کی صنعت کو تباہ کرنے کی کو شش کی جارہی ہے

وہاڑی ﴿بیورورپورٹ﴾ سی این جی ایسوسی ایشن تحصیل وہاڑی کے صدر میاں محمد اقبال نے کہا ہے کہ ایک سازش کے تحت ملک میں سی این جی کی صنعت کو تباہ کرنے کی کو شش کی جارہی ہے جس کی وجہ سے صرف ملتان زون میں ہی لاکھوں افراد متاثر ہو رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت میں کیا انہوں نے کہاکہ سی این جی کی طویل بندش ناقابل برداشت ہے جس سے کسی نا کسی حوالے سے 90فیصد عوام متاثر ہو رہے ہیں اور لو گوں کو سفر کی سہولیات کی عدم دستیابی کا سامنا ہے انہوں نے کہاکہ سی این جی کی صنعت کل پیداوار کا صرف ساڑھے سات فیصد استعمال کرتی ہے اس سے گھریلو صارفین پر کوئی اثر نہیں پڑتا اس حوالے سے بعض حلقے محض ڈس انفارمیشن پھیلا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سی این جی کے ریٹ بلاوجہ بڑھا دیئے گئے ہیں اسکا ریٹ واپس لیکر پچاس روپے سے کم مقرر کیا جائے تاکہ ہر شخص اس سے فائدہ اٹھا سکے یہ پاکستان کی پیداوار اور سستا ایندھن ہے حکومت پٹرول اور ڈیزل کی درآمد پر بھاری سرمایہ خرچ کرتی ہے سی این جی کو فروغ دیکر پٹرول ڈیزل کا متبادل فراہم کیا جا سکتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  سبی:کچھی عوام دوست اتحاد کاڈپٹی کمشنرکے خلاف غیرمعینہ مدت کے لئے شٹرڈاون اورپہیہ جام ہڑتال کااعلان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker