تازہ ترینعلاقائی

وہاڑی:حلقہ پی پی 237میں محترمہ تہمینہ دولتانہ کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں، ملک شاہد اعوان

وہاڑی(نامہ نگار)جنرل سیکرٹری آ ل پاکستان تنظیم الاعوان ملک شاہد اعوان نے کہا ہے کہ حلقہ پی پی 237میں محترمہ تہمینہ دولتانہ کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں فی الحال الیکشن لڑنے کا کوئی ارادہ نہیں آ ئندہ انتخابات میں حلقہ کی تعمیر و ترقی کیلئے محترمہ تہمینہ دولتانہ کو سپورٹ کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ملک شاہد اعوان نے کہا کہ ایم این اے محترمہ تہمینہ دولتانہ کی وہاڑی کیلئے گراں قدر خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا میگا پراجیکٹ جن میں انڈسٹریل اسٹیٹ،کامسیٹس یونیورسٹی،ایمرجنسی کی اپ گریڈیشن اور اب میڈیکل کالج کے جلد قیام بارے کوششیں قابل ستائش ہیں انہوں نے کہا کہ علاقہ معززین اور دوستوں کی مکمل مشاورت کے بعد الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!