تازہ ترینعلاقائی

وہاڑی: منشیات فروش معاشرے کاناسور جنہیں کسی صورت رعایت نہیں دے سکتے، ڈی پی او عمر سعید ملک

وہاڑی(نامہ نگار)ڈی پی او عمر سعید ملک نے کہا ہے کہ منشیات فروش معاشرے کاناسور جنہیں کسی صورت رعایت نہیں دے سکتے منشیات فروشی کرنے والوں کے خلاف ضلع بھر میں کریک ڈاؤن اور بلا تفریق کاروائیاں جاری ہیں بورلیوالہ میں ہزاروں لیٹر شراب کرسمس ڈے کیلئے خصوصی تیار کی جارہی تھی جسے پولیس نے بروقت کاروائی کرکے اس منصوبے کو ناکام بنا دیا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ڈی پی او عمر سعید نے بتایا کہ بوریوالہ تھانہ صدر پولیس کی مشترکہ ٹیم جس میں ایس ایچ او اشفاق گل،انسپکٹرانویسٹی گیشن مہر مرتضیٰ سیال اور دیگر ٹیم نے 505ای بی روڑ پر معتبر ذرائع سے ریڈ کیا تو تلاشی کے دوران فیکٹری نما گھر سے شراب کی بڑی کھیپ برآ مد ہوئے جس میں تقریباً 6ہزارلیٹر الکوحل شراب موجود تھی پولیس نے اس مکرو دھندے میں ملوث ملزمان عمران قریشی اور دیگر کو حراست میں لیکر سنگین نوعیت کی دعات کے تحت مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے انہوں نے بتایا کہ برآ مد کی گئی شراب پیور الکوحل جس سے مزید لاکھوں لیٹر شراب تیار کی جانی تھی اور دیگر علاقوں میں اس شراب کو سپلائی ہونا تھا مگر پولیس سے اس مکرو دھندے کو بروقت کاروائی کرکے اس منصوبہ بندی کو ناکام بنادیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker