تازہ ترینعلاقائی

وہاڑی:ایکسا ئزاورمحا فظ کاایکا یاکرپشن کاکمال شہری فٹ بال بن گئے

وہاڑی(بیورورپورٹ)ایکسا ئز اور محا فظ کا ایکا یا کر پشن کا کمال شہری دونوں محکموں کے در میا ن فٹ بال بن گئے ۔تفصیل کے مطا بق محا فظ فورس اور ٹر یفک پو لیس نے بلا نمبری گا ڑیوں اور مو ٹر سا ئیکلوں کی پکڑ د ھکڑ کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اکثر و ھیکلز ما لکا ن کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے ایکسا ئز فیس و غیرہ اداکر دی ہے جبکہ ایکسا ئز کا عملہ اس انتظار میں ہے کہ کب نمبر پلیٹیں آ ئیں اور کب صار فین کو جاری کی جا ئیں شہر یوں نے مز ید بتایاکہ کم آ مد نی وا لیافراد نے شورو مز پر اقساط سے گا ڑیاں،مو ٹر سا ئیکل لئے ہیں تا کہ وہ ڈ یو ٹی کے اوقا ت پر بروقت ،پہنچ سکیں یااپنی فیملی کوسفری سہولتیں مہیا کر سکیں ان کو اقساط کیادا ئیگی پر ٹرا نسفر لیٹر ملتا ہے جس کے بعد نمبر لگا نے کا مر حلہ آ تا ہے مگر ٹر یفک اور محا فظ فورس کا عملہ بضد رہتا ہے کہ وہ بھی سرکاری نمبر پلیٹ حا صل کریں جو روزا نہ جرما نوں یا رشوت کے ذ ر یعے جا ن چھڑوا نے کی راہ تلاش کر تے ہیں انہوں نے ایکسا ئز حکام سے مطا لبہ کیا ہے کہ وہ اقساط پر فروخت کردہ مو ٹر سا ئیکلوں کو ریلیف دیں یا اس کاروبار کوبند کرا ئیں اور جن افراد نے فیس جمع کرا رکھی ہے ان کو نمبر جاری کئے جا ئیں اور شر یف شہر یوں کی شنا خت پر مذ کورہ وجوہ کی بنا پراور رشوت و چا لا ن کا سلسلہ بند کرنے کیلئے محا فظ فورس اورٹر یفک عملہ کو خصو صی ہدا یات جاری کی جائیں کہ و ہ جر ما نے اور رشوت کے معمول کو ترک کردیں۔

یہ بھی پڑھیں  پنجاب بھر پولیس اسٹیشنز کو ویڈیو لنک کیساتھ منسوخ کرنے کا کام شروع

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker