شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / وہاڑی: ملک بھر کی طرح ضلع وہاڑی میں بھی دسویں محرام الحرام عقیدت و احترام سے منایا گیا

وہاڑی: ملک بھر کی طرح ضلع وہاڑی میں بھی دسویں محرام الحرام عقیدت و احترام سے منایا گیا

وہاڑی(بیورورپورٹ)ملک بھر کی طرح ضلع وہاڑی میں بھی دسویں محرام الحرام عقیدت و احترام سے منایا گیاپولیس کی جانب سے سکیورٹی کے معمولی انتظامات ہونے پر شہریوں نے سکون کا سانس لیا انتظامیہ،تاجروں،علماء،سول سوسائٹی،اقلیتوں نے امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے پولیس،انتظامیہ کی مکمل معاونت کی ڈی پی او عمر سعید ملک نے انجمن تاجران کے صدر طاہر شریف گوجر اور انکی پورے کیبنٹ کو تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا جبکہ تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کو بھی امن و امان برقرار رکھنے پر شہر وہاڑی کے محسن قراردیااس موقع پر محرم الحرام کے دوران چھوٹے بڑے 52ماتمی جلوس اس وقت برآمد ہوچکے ہیں مرکزی جلوس امام بارگاہ سفارت زینبیہ اور امام بارگاہ قصر ابو طالب سے برآمد ہوئے ہیں جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے منزل کی جانب رواں دواں رہے ،جلوسوں میں عزادار زنجیر زنی کرکی اور نوحہ خوانی کی، ،مجالس کا سلسلہ بھی جاری رہا اور جلوسوں کے راستہ میں نذر و نیاز بھی تقسیم کی جارتی رہی، ،ڈی پی او وہاڑی کی طرف سے ضلع بھر میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں 2500سے زائد پولیس اہلکار جلوسوں میں سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیے جبکہ قومی رضا کاران کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، ،واک تھرو گیٹس سے عزاداروں کو گزارا گیا اور میٹل ڈیٹکٹرز سے سکریننگ بھی کی گئی جبکہ تمام تر جلوسوں کی مانیٹرنگ سی سی ٹی وی کیمروں سے کی کی گئی ،ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملک خود سیکیورٹی کے انتظامات کی نگرانی کررہے تھے جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نپٹنے کیلئے ریسکیو1122، سول دیفنس ،محکمہ ہیلتھ ،ٹی ایم اے سمیت دیگراداروں کے اہلکار بھی جلوسوں کے ساتھ موجود رہے اور جلوس اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہوکر اختتام پذیر ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں  علی ظفرکی گلوبل ٹیجر پرائزججنگ اکیڈمی میں شمولیت