تازہ ترینعلاقائی

وہاڑی : سولنگ کو اکھاڑنے پر دو طرفہ لڑائی کے نتیجہ میں درجنوں افراد زخمی

وہاڑی(نامہ نگار)عدالتی سٹے آ ر ڈر جاری ہونے کے باوجود زیر نصب سولنگ کو اکھاڑنے پر دو طرفہ لڑائی کے نتیجہ میں درجنوں افراد زخمی پولیس کارروائی کرنے سے گریزاں چک نمبر 22ڈبلیو بی میں گزشتہ روز مخالفین نے مسلح افراد کے ہمراہ سابقہ ایم پی اے کی گرانٹ سے لگنے والے سولنگ کو اکھاڑنا شروع کردیا جس میں خالدجاوید،ریاض،ننھا،طاہر،اعجاز،شہباز، اور دیگر مسلح افراد کے ہمراہ زبردستی راستہ بند کرنے کی کوشش کی تو مزاحمت پر اسلحہ تان کر خواتین سمیت مرد اور بچوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا لڑائی کے دوران اینٹوں کا بھی بے دریغ استعمال کیا گیا جس کے نتیجہ میں 5خواتین شدید زخمی ہوگئیں جن کو ڈی ایچ کیو ایمر جنسی اپنی مد آ پ کے تحت پہنچایا گیا جبکہ شدید زخمی تشویشن ناک حالت میں لائے گئے مریض عاشق اور ایک نوجوان نامعلوم لڑکے کو نشتر ملتان ریفر کردیا گیا واقعے بارے تھانہ صدر پولیس کو اطلاع دی جو تین گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی موقع پر نہ پہنچی بعد ازاں ملزمان کے فرار ہونے پر پولیس جائے وقوع پر پہنچی تو مظاہرین نے بھی پولیس غفلت پر احتجاج کیا متاثرین نے ڈی پی او چوہدری محمد سلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ غنڈہ گردی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے اور انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں  اسلام ،ویلنٹائن ڈے اور ہم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker