تازہ ترینعلاقائی

وہاڑی:دو بہنوں کو سرعام چھترول کرنے والے اوباشوں کی گرفتاری نہ کرنے پر خود سوزی کی دھمکی

وہاڑی(نامہ نگار)دو بہنوں کو سرعام چھترول کرنے والے اوباشوں کی گرفتاری نہ کرنے پر بہنوں کی خود سوزی کی دھمکی ڈی پی او انصاف فراہم کریں تفصیل کیمطابق 69ڈبلیو بی کی رہائشی سرور بی بی نے بتایا کہ ہمراہ اپنی بہن کوثر بی بی ناجوروں کیلئے گھاس کاٹنے جارہے تھے کہ عام شاہراہ پر اونچی اا واز میں للکارتے ہوئے اشرف،افضل،ساجدہ،نچھو اور دیگرنامعلوم جنہیں شکل سے پہچان سکتی ہوں نے آ تے ہم دونوں بہنوں کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا دوران تشدد غلیظ گالیوں دیتے رہے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتے رہے تشدد کے دوران ہم دونوں بہنوں کے کپڑے بھی پھاڑ دیے اور برہنہ کردیا شور واویلہ کرنے پر اہل علاقہ آگئے جنہوں نے جان بخشی کرائی سرور بی بی نے بتایا کہ پولیس تھانہ صدر وہاڑی نے کاروائی سے انکاری کی اور رٹ پٹیشن کے بعد مقدمہ درج کرایا مگر اب پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے سے انکاری ہے ملزمان مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں اگر ہم دونوں بہنوں پر تشدد کرنے والے ملزمان کو جلد گرفتار نہ کیا گیا تو ڈی پی او آ فس کے سامنے پٹرول چھڑک کر خود سوزی کرلوں گی ڈی پی او انصاف فراہم کریں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!