تازہ ترینپاکستان

ترک صدر کا شہبازشریف کو فون، وزیراعظم منتخب ہونے پرمبارکباد

اسلام آباد(پاک نیوز) ترک صدر طیب اردوان نے نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کو فون کرکے دوسری مرتبہ وزیراعظم منتخب ہونے پر انہیں مبارکباد پیش کی۔ترک صدر نے پاکستان کو ترقی کی راہ پرگامزن کرنے کی شہبازشریف کی صلاحیت پراعتماد کا بھی اظہار کیا۔اس موقع پر نو منتخب وزیراعظم شہبازشریف نے دونوں ملکوں کے درمیان برادرانہ تعلقات کی اہمیت پرزور دیا۔

Related Articles

Back to top button