تازہ ترینفن فنکار

گیتا پڑھ کر سکون ملتا ہے،اداکارہ وینا ملک

Veena-Malikممبئی(نمائندہ شوبز)  دنیا کا کوئی بھی مذہب اس کے ماننے والے کی زندگی پر انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے، اس کا انحصار اس کے پیروکار پر ہوتا ہے وہ مہذب سے کس طرح جڑےہوئے ہیں۔ پاکستان کی متنازع ادکارہ وینا نے آج کل سناتن دھرم کی کتاب بھگود گیتا کا مطالعہ شروع کردیا ہے اور انہوں نے سال 2013ء کا آغاز ہندو مذہب کے وِشنو جی، شوجی اور برہما جی کے نام ” اوم“ سے کیا۔ وینا ملک کا کہنا ہےکہ انہیں بھگود گیتا کا مطالعہ کرکے بہت سکون ملتا ہے، جب کہ اس کو اچھی طرح سمجھنے سے انسان کے بگڑے ہوئے کاموں کا حل بھی ملتا ہے۔ وینا ملک نے کہاکہ دنیا کے کسی بھی مذہب کو سمجھنے یا اس پر عمل کرنے میں ممانت نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہےکہ میں روزانہ قرآن کی تلاوت اور باقاعدگی سے نماز ادا کرتی ہوں کیوں یہ میرا یقین ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھگود گیتا کا مطالعہ کرنےکے بعد میں نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہےکہ کسی مذہب میں فرق نہیں، تمام مذاہت سیدھا اور ہدایت کا راستہ دکھاتےہیں۔

یہ بھی پڑھیں  کامیڈی فلم'' دی شوقینز'' کل سے سنیماؤں کے پردے پر سجے گی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker