پاکستانتازہ ترینسائنس و آئی ٹی

سیارہ زہرہ بدھ کو سورج اور زمین کے درمیان سے گزرے گا

نظام شمسی کا سیارہ وینس یعنی زہرہ بدھ کے روز اپنے مدار میں سفر کرتے ہوئے سورج اور زمین کے درمیان سے گزرے گا۔ ایک سوپچاس برس بعد ہونے والے اس نادر فلکیاتی واقعے کا نظارہ کروڑوں لوگ کریں گے۔ ماہرین فلیکیات کے مطابق یہ فلکیاتی واقعہ ایک سو سال سے زائد عرصے بعد پیش آتا ہے ۔ بدھ کی صبح بہت سے لوگوں کے پاس زندگی کا یہ آخری موقع ہوگا کہ وہ اس نادر فلکیاتی واقعے کا نظارہ کر لیں کیونکہ اگلی مرتبہ ایسا ایک صدی بعد ہوگا ۔وینس سورج کے گرد اپنا چکردوسوچوبیس دنوں میں مکمل کرتا ہے اس دوران اس کی رفتار تقریبا ایک لاکھ چھبیس ہزارکلومیٹر فی گھنٹہ ہوتی ہے۔ وینس کے سورج اور زمین کے درمیان سفر پر مختلیف پیشن گوئیاں کی جارہی ہیں جیسے کہ ٕسرمصری کتاب بُک آف دی ڈیتھ میں لکھا ہے کہ وینس کے درمیان میں آنے سے زمین پر ہونے والے سارے عمل الٹے ہوجائیں گے۔ کئی لوگ سوال کر رہے ہیں کہ پاکستان میں یکایک آنے والی آندھیاں بھی کیا اسی سلسلے کی کڑی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  سعودی ولی عہد کو عالمی وبا سے بچاو کی ویکسین لگادی گئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker