بین الاقوامیتازہ ترین

بھارت میں حکمران جماعت بی جے پی کا رہنما قتل،ہنگامے پھوٹ پڑے 144 نافذ

نئی دلی(مانیٹرنگ سیل) بھارت میں حکمران جماعت بی جے پی کا رہنما قتل،ہنگامے پھوٹ پڑے 144 نافذ،مشتعل کارکنوں نے ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے 16متعدد گاڑیوں کو آگ لگا دی،پولیس پر پتھراؤ ،چار موٹر سائیکل سواروں نے بی جے پی رہنما وجے پنڈت کو پکڑ کر انتہائی قریب سے گولیاں مارکر قتل کر دیا ،،تفصیلات کے مطابق بھارت میں حکمران جماعت بی جے پی کے رہنماء کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا، مشتعل کارکنوں نے ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے متعدد گاڑیوں کو آگ لگا دی۔ بھارت کی ریاست اتر پردیش کے شہرنویڈا میں بی جے پی کے رہنماء وجے پنڈت کو نامعلوم افراد نے گولیوں کا نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا۔ واقعے کے بعد بی جے پی کے مشتعل کارکنوں نے شہر میں شدید ہنگامہ آرائی کی اور متعدد گاڑیوں کو آگ لگا دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کو منتشر کیا۔پولیس نے امن وامان برقراررکھنے کے لئے دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی ہے۔ ہنگاموں کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب جی ٹی روڈ پر چار موٹر سائیکل سواروں نے بی جے پی رہنما وجے پنڈت کو پکڑ کر انتہائی قریب سے گولیاں ماریں جس سے ان کی موت واقع ہوگئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مشتعل عوام سڑکوں پر آگئے اور ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی۔ ہجوم نے گاڑیوں کو آگ لگادی۔ نوجوانوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔ شہرمیں ریپڈ ایکشن فورس کو تعینات کردیا گیا ہے۔ بی جے پی نے الزام عائد کیا ہے کہ اتر پردیش میں ان کے رہنماؤں کو چن چن کر قتل کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!