فن فنکار

وینا ملک دیسی انجلینا جولی بن گئی

ممبئی ﴿نمائند شوبز﴾ بالی ووڈ ڈائریکٹر انند بالراج نے وینا ملک کو ساتویں آسمان پر بٹھا دیا۔ چھنوکھڑکی میں آئی تو اس کی انگڑائی ہی مہنگی نہیں ہوئی بلکہ وہ تو بھارت میں دیسی انجلینا جولی ہو گئیں۔ بالی ووڈ میں آئٹم سانگ کرنے کے بعد ان دنوں پاکستان اور بھارت میں وینا ملک کے بہت چرچے ہیں اور ان چرچوں نے اس وقت آسمان چھو لیا۔ جب بھارتی فلموں کے نہایت تجربہ کار اور مشہور ڈائریکٹر آنند بالراج نے یہ کہہ کر سب کو حیران کر دیا کہ وہ وینا ملک کی اداکاری اور ان کا کیمرے کے سامنے جلوہ گر ہونا انجلینا جولی سے کم نہیں۔ دال میں کچھ کالا میں مرکزی کردار کے لئے مچلنے والی وینا ملک جب شوٹنگ کے لئے میدان میں اتریں تو اسی فلم کے ڈائریکٹر ان کی اداکاری میں محو ہو گئے اور انہوں نے کہا کہ وینا کی اداکاری انجلینا جولی کے کام کی یاددلاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  کرینہ کپور خواتین کے مسائل پر بننے والی فلم میں کردار نبھائیں گی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker