لاہور(نمائندہ شوبز) ویناملک نے پاکستانی عوام کے سوالات کے جوابات میں اُنہیں کھری کھری سنادیں اور بالآخر پروگرام ادھورا چھوڑ کر چلی گئیں۔ نجی چینل کے ریکارڈ سوالات کا جواب دیتے ہوئے’ سٹنٹ کوئین‘ ویناملک کاکہناتھاکہ اُنہوں نے پاکستان کی نئی نسل کو ایک راستہ دکھایا ہے کہ اُن کے اندر بھی ہمت ہے اوروہ سب کچھ کرسکتے ہیں۔ ویناملک نے کہاکہ نوجوان نسل میں اتنی ہمت ضرور ہونی چاہیے کہ وہ اپنے لیڈر خود منتخب کرسکیں اوراُنہیں اُن کا اچھی طرح علم ہوناچاہیے ۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اُنہوں نے مشہورہونے کے لیے کوئی چیپ حرکت نہیں کی تاہم دیکھنے والے ہی اُتنے ہی چیپ ہوتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ویناملک نے کہا کہ پیسہ کمانے کے لیے کچھ بھی کام کرنے کی باتیں کرنے والوں کو پہلے اپنے گریبان میں جھانکناچاہیے اور جو کچھ پاکستان میں پیسے کی خاطر ہورہاہے وہ کسی سے ڈھکاچھپا نہیں لیکن ویناملک نے اصولوں کے ساتھ کام کیا اوراُس کام کے اپنی مرضی کے پیسے لیتی ہیں۔ اُنہوں نے کہاکہ ملک میں موجود پہلے اپناگند صاف کریں اور بعد میں اداکارہ ویناملک سے بات کریں۔ ایک اور سوال پر ویناملک نے سوال کنندہ کو ڈانتے ہوئے کہاکہ تمہیں پتہ ہوناچاہیے کہ تم ویناملک سے بات کررہے ہواوراِنہی الفاظ کے ساتھ شوآدھوراچھوڑ کراُٹھ کے چلی گئیں۔
You must be logged in to post a comment.