بین الاقوامیتازہ ترین

بھارتی وزیر نے انتخابی دھاندلی کا تنازعہ کھڑا کر دیا

نئی دہلی(مانیٹرنگ سیل)  خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزیرِ زراعت شرد پوار نے پیر کے روز خود کو اس وقت انتخابی دھاندلی کے ایک تنازعے میں پھنسا دیا جب انہوں نے آنے والے انتخابات میں اپنی جماعت کانگریس کیلئے حامیوں سے دوبار ووٹ ڈالنے کا کہا۔ پوار نے اتوار کو ریلی کے دوران حامیوں پر زور دیا کہ ووٹ ڈالنے کے بعد اپنی انگلیوں سے سیاہی مٹانے کے بعد کسی دوسرے حلقے میں جاؤ اور دوبارہ ووٹ ڈالو۔ پوار نے نشاندہی کہ مہاراشٹر کے دو قریبی علاقوں میں مختلف دنوں میں ووٹنگ ہو گی اور ہنستے ہوئے کہا، "‘گھڑی (ان کی جماعت کا انتخابی نشان( کو وہاں ووٹ دو اور واپس آؤ اور ‘گھڑی’ کو یہاں بھی ووٹ دو۔” عام آدمی جماعت نے کہا کہ ضابطہ اخلاق کی اس "صریحاً خلاف وزری” پر وہ الیکشن کمیشن میں شکایت کرے گی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button