پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد:ووٹرزکی گھرگھرتصدیق کی درخواست پرفیصلہ محفوظ

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل) سپریم کورٹ نے کراچی میں ووٹرزکی گھرگھرتصدیق کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا، چیف جسٹس کا کہنا تھا کراچی کی ووٹرز فہرستوں کی درستگی کیلئے فوج کو استعمال کیا جا سکتا ہے، اس سے امن بھی قائم ہوگا۔ بوگس ووٹر فہرستوں سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی، سپریم کورٹ نے درخواست گزاروں کے دلائل کے بعد کراچی میں ووٹرزکی گھرگھرتصدیق کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ چیف جسٹس کا ریمارکس میں کہنا تھا کراچی کی ووٹر فہرستوں کی درستگی کے لئے فوج کو استعمال کیا جا سکتا ہے اس سے امن بھی قائم ہوگا۔ فہرستوں کی درستگی کے عمل سے سیاسی جماعتوں کو دور رکھنا ہوگا،ایسا ہونے سے کراچی میں انتخابی عمل خون خرابےکےبغیر مکمل ہوگا۔ الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہاجب نئی مردم شماری نہیں ہوتی تب تک مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ ایم کیو ایم کے وکیل فروغ نسیم نے موقف اختیار کیا انتخابی فہرستوں کی اصلاح صرف کراچی نہیں ملک بھرمیں ہونی چاہئیے، اس سے پہلے عدالت نئی مردم شماری کا بھی حکم دے جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا فروغ نسیم کے اعتراضات کا جائزہ لینا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں  اسلام پر امن اور سلامتی والا دین

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker