علاقائی

پشین:تمام سیاسی پارٹیوں کی انتخابی فہرستوں میں غلطیوں اورایل ووٹروں کے نام درج نہ کرنے کی شدید مذمت

پشین﴿ملک سعد اللہ جان ترین﴾ضلع پشین کے تمام سیاسی پارٹیوں پشتونخوا میپ،جمعیت علمائ اسلام﴿ف﴾عوامی نیشنل پارٹی جمعیت علمائ اسلام نظریاتی پاکستان پیپلز پارٹی جماعت اسلامی مسلم لیگ ق اور مسلم لیگ ن نے ایک مشترکہ بیان میں ضلع پشین کے انتخابی فہرستوں میں غلطیوں اور ایل ووٹروں کے نام درج نہ کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا ہے انہوں نے کہا کہ شفاف انتخابی فہرستوں کے بنانے کیلئے گھر گھر تصدیقی عمل مکمل ہونے اور ان کے مسودوں کی موجودگی کے باوجود فہرستوں میں ہر دیہات اور یونین کونسل سمیت ضلع بھر کے ناموں کا رہ جانا الیکشن کمیشن اور نادرا حکام کی غفلت لاپرواہی سازش کو ثابت کرتا ہے پارٹیوں کے مشترکہ بیان میں الیکشن کمیشن اور نادراحکام پر زور دیا گیا ہے کہ سینکڑوں افراد کی ڈیوٹی لگانے ار تصدیقی عمل مکمل کرنے کے باوجود کوئی عذر قابل قبول نہیں بلکہ اب واضح میکنزم کے ساتھ ساتھ شفاف انتخابی فہرستوں کے بنانے کے عمل کو ہر حالت میں ممکن بنانا ہوگا اور ڈسپلے سنٹروں پر شمار کنندگان اور ذمہ دار افیسروں کو ہر وقت مکمل ڈیوٹی کا پابند بناتے ہوئے تمام عوام کو انتخابی فہرستوں کی غلطیوں سے آگاہ کرتے ہوئے انہیں دور کرنا ہوگا اور اندراج کے طریقہ کارکو مکمل طور پر فعال بناتے ہوئے ڈسپلے سنٹروں پر غیر حاضر اور نااہل اہلکاروں کے خلاف بروقت کارروائی لازمی ہے بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اور نادرا احکام ان غلطیوں میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ڈسپلے سنٹروں کے تاریخ میں اضافہ بھی کرنا ہوگا۔تاکہ مکمل طور پر شفاف انتخابی فہرستیں مرتب کی جاسکے۔۔۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ: زہریلا کھانا کھانے سے ایک خاتون بیہوش جبکہ ایکسیڈنٹ کے مختلف واقعات میں9افراد زخمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker