پاکستانتازہ ترین

انتخابات میں ووٹر ٹرن آو ٹ بے تحاشہ رہا:سیکریٹری الیکشن کمیشن

islamabadاسلام آباد : سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان نے کہا ہے کہ انتخابات میں ووٹر ٹرن آو ٹ بے تحاشہ رہا شفاف الیکشن کرانے میں کامیاب رہے کراچی میں سیاسی جماعتوں کی طرف سے مبینہ دھاندلی کی اطلاعات ہیں جبکہ نارووال میں باکسز لے جانے پرچیف سیکریٹری سے کارروائی کیلئے کہا ہے امید ہے ٹرن آوٹ بہت اچھا رہے گا ۔نیوزکانفرنس میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں پولنگ کا عملہ اور سامان پہنچنے میں تاخیر ہوئی جبکہ پولنگ شروع ہونے میں دو ڈھائی گھنٹے کی تاخیر ہوئی فوجی حکام سے بات ہوئی انہوں نے یقین دلایا کہ فوج کراچی میں ہر جگہ ہے جن حلقوں میں وقت پر پولنگ شروع نہیں ہوسکی وہاں 3گھنٹے اضافی وقت دیا گیا فوجی حکام نے یقین دلایا کہ رات8بجے تک سکیورٹی مزید بڑھا ئی جائیگی ۔اشتیاق احمد خان نے کہا کہ انتخابی عمل کے دوران پنجاب میں کوئی ناخوشگوار واقعہ نہیں ہوا بلوچستان میں پولنگ کے واک آوٹ کا علم نہیںجبکہ خیبر پختونخوا اور فاٹا میں بھی عوام نے سکون سے ووٹ ڈالا ۔

یہ بھی پڑھیں  ایشین چیمپئنز ٹرافی،بھارت نے پاکستان کے1-2سے شکست دیدی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker