پاکستانتازہ ترین

وفاقی کابینہ نے دفاعی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کر دی

اسلام آباد(مانٰترنگ ڈیسک) وفاقی کابینہ نے نیٹو سپلائی کے حوالے سے دفاعی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کر دی۔ قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ نیٹو سپلائی کھولنے کی کوئی گارنٹی نہیں دی گئی، فیصلہ ملک و قوم کے وفار اور مفاد میں کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے اعلٰی سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں نیٹو سپلائی لائن بحال کرنے کے حوالے سے دفاعی کمیٹی کے فیصلوں پر غور کیا گیا۔ جس کے بعد ان فیصلوں کی توثیق کر دی گئی۔ کابینہ نے نیٹو سپلائی کے حوالے سے امریکہ سے مذاکرات جاری رکھنے کے فیصلے کو سراہا۔ اجلاس مین وفاقی وزراء نے طویل لوڈشینگ پر تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ لوڈشیڈنگ آئندہ انتخابی نتائج پر اثر انداز ہونگے۔ وزیراعظم نے توانائی بحران حل کرنے کے لئے پانی و بجلی، پٹرولیم اور خزانہ کے وزراء پر مشتمل اعلٰی سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی۔ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کے لئے تین نام تجویز کر دئے ہیں جبکہ اپوزیشن کی جانب سے ناموں کا انتظار ہے۔ انکا کہنا تھا کہ کوئی کام چھپ کر نہیں بلکہ قوم کو اعتماد میں لیکر کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ اگر پارلیمنٹ، عدلیہ، عسکری و سول ادارے وزیراعظم کو تسلیم کر رہے ہیں تو کسی ایک شخص کے نہ ماننے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

یہ بھی پڑھیں  ڈی جی خان:یپلزپارٹی سرائیکی صوبہ کے قیام کاوعدہ وفا کرے، ذوالفقار بھٹی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker