پاکستانتازہ ترین

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد(بیوروچیف) سپریم کورٹ میں زیر سماعت توہین عدالت کیس اور بجلی بحران پر وفاقی کابینہ آج سر جوڑ کر بیٹھے گی۔ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں بلوچستان کی صورتحال پروفاقی کابینہ کی خصوصی کمیٹی کی سفارشات پیش کی جائیں گی اورملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پرغور کیا جائے گا۔ اجلاس میں عید پر سیکیورٹی پلان کا جائزہ لیا جائےگا۔ اجلاس میں رحمان ملک عیدالفطر کےسیکیورٹی پلان پر وفاقی کابینہ کو بریفنگ بھی دیں گے۔ ملک بھر میں جاری بجلی کے بحران اور سپریم کورٹ میں زیر سماعت اہم مقدمات بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  رحمن ملک سے برطانوی شہریت چھوڑنے کا سر ٹیفکیٹ طلب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker