پاکستانتازہ ترین

وفاقی کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ،نئے وزرا آج حلف اٹھائیں گے

سلام آباد(بیوروچیف)  وفاقی کابینہ میں توسیع اور ردوبدل کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ نئے وزراء آج ایوان صدر میں حلف اٹھائیں گے۔۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض نئے وزراء کابینہ میں شامل کئے جائیں گے۔ قمرزمان کائرہ، راجہ پرویز اشرف اور نذر گوندل کو دوبارہ کابینہ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔ بعض وزراء کے قلمدان میں تبدیل کئے جائیں گے۔ مولا بخش چانڈیو سمیت بعض وزراء کو نئے قلمدان دیئے جاسکتے ہیں۔ چھ سے سات وزراء اتحادی جماعتوں سے لئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button