پاکستانتازہ ترین

واہگہ بارڈ پر نئی تجارتی راہداری کا افتتاح

لاہور ( بیورو چیف) پاکستان اور بھارت نے واہگہ بارڈ پر نئی تجارتی راہداری کھول دی ہے جس کا افتتاح وزیر اعلی ٰ پنجاب شہباز شریف اور بھارتی وزیر داخلہ چدم برم نے کیا، اس موقع پر دونوں رہنماوٴں نے دوطرفہ تجارت 4 گنا بڑھانے کا عزم ظاہر کیا۔ پاکستان اوربھارت نے واہگہ بارڈر پر نیا تجارتی گیٹ تعمیر کردیا ہے جہاں تاجروں، صنعتکاروں کو متعدد سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ تجارتی گیٹ کا افتتاح وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ پرکاش سنگھ بادل اور بھارتی وزیر داخلہ چدم برم نے کیا۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا کہناتھاکہ بھارت سے تجارت کا فروغ خوش آئند ہے،پانی اور دیگرمسائل کا حل بھی تلاش کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں  آرمی چیف کی وزیراعظم سے ملاقات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker