تازہ ترینکھیل

وہاب ریاض نے برائن لارا کو دورہ پاکستان کی دعوت دے دی

لاہور(نمائندہ سپورٹس)نوجوان پاکستانی فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے عظیم ویسٹ انڈین بلے باز برائن لارا کو دورہ پاکستان کی دعوت دے دی ہے۔لارا نے ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف وہاب ریاض کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان سے ملنے کی خواہش ظاہر کی۔وہاب ریاض آسٹریلیا کے خلاف کوارٹر فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور خصوصاً شین واٹسن کے خلاف ان کی جارحانہ باؤلنگ دیکھنے سے تعلق رکھتی تھی۔ان کی اس شاندار باؤلنگ کی لارا، شین وارن سمیت دنیا بھر کے ماہرین اور سابق کھلاڑیوں نے بہت تعریف کی تھی۔لارا نے اس کے ساتھ ساتھ آئی سی سی کی جانب سے وہاب پر جرمانہ عائد کیے جانے پر کھیل کی عالمی گورننگ باڈی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا جرمانہ ادا کرنے کی بھی پیشکش کی تھی۔لارا نے ہندوستانی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ جہاں تک میرا معاملہ ہے تو یہ بورڈ کے دائرہ اختیار سے باہر ہے اور میں ان سے ملنے کا مزید انتظار نہیں کر سکتا، میں اس لڑکے (رہاب) سے ملنا چاہتا ہوں، میں جرمانہ ادا کروں گا۔انہوں نے وہاب پر جرمانے کے فیصلے کو احمقانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ فاسٹ باؤلر کے سامنے واٹسن اسکول کے بچے لگ رہے تھے۔وہاب نے منگل کو ماضی کے عظیم کرکٹر کی جانب سے تعریف پر ان کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں بہت فکر محسوس کر رہا ہوں اور یہ میرے لیے بہت اعزاز کی بات کی ہے۔وہاب نے کہا کہ میں عظیم انسان کو پاکستان آنے کی دعوت دیتا ہوں اور ان کی میزبانی کو اپنے لیے اعزاز سمجھوں گا۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ: بہترین کارکردگی پر پی آراو برانچ کو سینئر صحافی اظہر شیح نے اپنی جیب سے پانچ ہزار روپے نقدانعام دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker