تازہ ترینکھیل

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض کے والد انتقال کرگئے

لاہور (نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اور فاسٹ بولر وہاب ریاض کے والد شیخ سکندر کی وفات کے بعد کیمپس پل کے قریب واقع انکی رہائشگاہ پر تعزیت کےلیے لوگوں کی آمد کاسلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق وہاب ریاض کے والد شیخ ریاض جگر کے عارضے میں مبتلا تھے اور جرمنی میں انکا علاج جاری تھا ، چند روز قبل جرمنی سے وطن واپسی پردوبارہ طبیعت کی خرابی کے باعث انہیں دوحہ میں علاج کے لیے رکھا گیا جہاں وہ خالق حقیقی سےجاملے۔ اہل خانہ کے مطابق مرحوم کی میت پرواز کی دستیابی کے بعد لاہور پہنچائی جائیگی جس کے بعد ان کی دیگررسومات اداکی جائیں گی۔کرکٹر نے سوشل میڈیا پر بھی اپنے والد کی صحت یابی کی دعا کیلئے بھی کہا تھا، دیگر قومی کھلاڑیوں نے وہاب ریاض کے والد کی وفات پر تعزیت کا بھی اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  'مودی نے آخری پتہ کھیل لیا، کرفیو اٹھنے پر انسانوں کا سمندر سڑکوں پر ہوگا'

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker