پاکستان

الیکشن کمیشن نے وحیدہ شاہ کو 2 سال کےلئے نااہل قرار دیدیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن نے انتخابی عملے پر تشدد کرنے والی سندھ سے پیپلز پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی وحیدہ شاہ کو 2 سال کےلئے نااہل قرار دیدیا,پی ایس 53 کے انتخابات کالعدم قرار دے دیئے گئے.وحیدہ شاہ نے انتخابی عملے پر تشدد کے واقعے پر الیکشن کمیشن سے بھی معافی طلب کی تھی۔ چیف الیکشن کمشنر حامد علی مرزا اور کمیشن کے چاروں اراکین نے منگل کو ٹنڈو محمد خان کے حلقہ پی ایس 53کے ضمنی انتخاب میں وحیدہ شاہ کے مخالف امیدوار مشتاق تالپور کی درخواست کی سماعت کی تھی۔ سماعت کے موقع پر وحیدہ شاہ کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی لیکن وہ پیش نہیں ہوئیں تاہم ان کے وکیل پیش ہوئے اور تشدد کے واقعے کو غیر ارادی قرار دیتے ہوئے معافی کی استدعا کی۔ وحیدہ شاہ کے وکیل نے دھاندلی کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا تھا۔ دوسری جانب درخواست گزار مشتاق تالپور کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ وحیدہ شاہ نے الیکشن کے دوران گیارہ پولنگ سٹیشنوں پر دھاندلی کی انتخابی نتائج کو کالعدم قرار دیا جائے۔ الیکشن کمیشن نے سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا.الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری فیصلے میں وحیدہ شاہ کو 2 سال تک نااہل قرار دیتے ہوئے پی ایس 53 کے ضمنی انتخابات میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دیا ہے.

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker