تازہ ترینفن فنکار

چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی 29 ویں برسی

لاہور(نمائندہ شوبز)  پاکستان فلم انڈسٹری کے چاکلیٹی ہیرووحید مراد کی آج 29ویں برسی ہے۔ وحید مراد نوجوانوں کے آئیڈیل فنکار تھے۔ ان کا انداز، لباس اور ہئراسٹائل تک خوب نقل کیا گیا۔1962ء میں فلم اولاد سے اپنے کیریئر کاآغاز کرنے والے وحید مراد کی ہیرو شپ ان کی ذاتی فلم ہیرا اور پتھر سے شروع ہوئی۔ زیبا کے ساتھ فلم ارمان نے وحید مراد کو بام عروج پر پہنچا دیا۔ دلیپ کمار کے بعد وحید مراد وہ دوسرے ہیرو تھے جن کا ہیئر اسٹائل اور لباس ضرب المثل بنا۔رومانوی سین اور گیت پکچرائز کروانے کا جو انداز وحیدمرادنے اپنایا وہ آج بھی انہیں منفرد رکھے ہوئے ہے۔ ندیم اورمحمد علی جیسے بڑے آرٹسٹوں کے سامنے وحیدمراد کاطوطی 1979 تک بولتا رہا۔پھر اچانک قسمت کی دیوی نامہربان ہوگئی۔وحید مراد شہرت کے آسمان سے ایسے پھسلے کہ سنبھل نہ پائے۔وحید مراد بھولی ہوئی کوئی داستان ہے۔ نہ گزرا ہوا خیال۔وحید مراد اپنے پرستاروں کے دلوں پرآج بھی راج کر تے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  الحمراہال میں "ایک شام غازیوں کیساتھ، شہیدوں کے نام"منائی گئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker