پاکستانتازہ ترین

کراچی کی صورتحال،پیپلز پارٹی اورق لیگ کے سوا تمام جماعتوں کا سینیٹ واک آﺅٹ

اسلام آباد (بیوروچیف) متحدہ قومی موومنٹ، عوامی نیشنل پارٹی، مسلم لیگ ن اور بلوچ قوم پرست جماعتوں نے کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر سینیٹ اجلاس سے واک آﺅٹ کیا۔ چیئرمین نیئر حسین بخاری کی زیر صدارت اجلاس میں کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور امن و امان کی خراب صورتحال پر ایم کیو ایم، اے این پی، ن لیگ اور بلوچ قوم پرست جماعتوں کے اراکین ایوان سے واک آﺅٹ کر گئے۔ سینیٹر زاہد خان نے کہا ہے کہ وزیر قانون نے یقین دہانی کرائی تھی کہ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کراچی کی صورتحال پر ایوان کو اعتماد میں لیں گے، لیکن آج وزیراعظم ایوان میں نہیں آئے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن وامان کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومت کوئی کارروائی نہیں کر رہیں، 3ماہ سے ہم امن و امان پر بات کررہے ہیں لیکن کوئی فائدہ نہیں ہورہا

یہ بھی پڑھیں  بہاول نگر:علاج معالجے کی بہترین سہولتوں کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے، DCO

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker