پاکستان

تین نومبر ایمرجینسی نافذ،وکلا نے یوم سیاہ منایا

اسلام آباد(بیوروچیف) تین نومبر پرویز مشرف کی ایمرجنسی کا دن۔ وکلا آمرانہ اقدامات کے خلاف آج یوم سیاہ منا رہے ہیں، سندھ بار کا ہڑتال کا اعلان۔ دوہزار سات میں بیالیس دن کیلئے ایمرجنسی نافذ کی گئی تھی۔ سابق صدر مشرف نے بطور آرمی چیف تین نومبردوہزارسات میں ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنےکاحکم دیا۔ انہوں نے آئین معطل کرنے اور ذرائع ابلاغ پر پابندیوں کے احکامات بھی جاری کیے۔پرویزمشرف نے ایمرجنسی عائد کرنے کےبعد سپریم کورٹ، سندھ اور پشاور ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز سمیت اعلیٰ عدالتوں کے متعدد ججوں کو فارغ کر دیا تھا۔ پندرہ دسمبردوہزارسات کو انہوں نے ایک بیان جاری کیاجس میں کہاگیاکہ تین نومبر سے پندرہ دسمبر تک ایمرجنسی کے نفاذ اور آئین کی معطلی سمیت جو بھی احکامات جاری کیے گئے انہیں آئینی اور قانونی تحفظ حاصل ہے۔ جس کےبعد ایمرجنسی اٹھالی گئی۔

یہ بھی پڑھیں  اسلام آباد کامیئرکون؟ن لیگ کےشیخ عنصراورتحریک انصاف کے راجہ خرم نواز آمنے سامنے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker