تازہ ترینکھیل

ومبلڈن فائنل:سریناولیمز نےایگنیزکارڈوانسکاکوہراٹائٹل جیت لیا

لندن(نمائندہ سپورٹس) امریکہ کی سرینا ولیمزنے پولینڈ کی ایگنیزکارڈوانسکاکوہرا کرومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیاہے۔ لندن میں کھیلے گئے ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز فائنل میں امریکہ کی سرینا ولیمز نے پولینڈکی ایگنیزکارڈوانسکاکو شکست دیدی۔ سرینا ولیمزنے پولش کھلاڑی کے خلاف پہلا سیٹ باآسانی چھ ایک سے جیتا۔ دوسرے سیٹ میں رڈوانسکا نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے سات پانچ سے کامیابی حاصل کی۔ فائنل کے تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں سرینا ولیمز نے چھ دو سے فتح پا کر کیر یئرکا چودواں گرینڈ سلیم اور پانچواں و مبلڈن ٹائٹل جیت لیا۔

یہ بھی پڑھیں  چارسدہ،120 روپے کا تنازع،ایک ہی خاندان کے4 افراد سمیت5 افراد قتل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker