پاکستانتازہ ترین

وانا میں خودکش دھماکا، ملانذیرشدیدزخمی،چارافرادہلاک

وانا(نمائندہ خصوصی) جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں طالبان کمانڈر ملا نذیر کی گاری کے قریب خودکش دھماکا ہوا ہے ،دھماکے میں 4افراد ہلاک اورطالبان کمانڈر ملا نذیر سمیت 9زخمی ہوئے ہیں۔وانا کے قریب رستم بازار میں موٹر سائیکل پر سوار خودکش حملہ آور نے خود کو طالبان کمانڈر ملا نذیر کی گاڑی کے قریب دھماکے سے اُڑا لیا،دھماکے میں 4افراد موقع پر ہی ہلاک اور 9زخمی ہوگئے۔دھماکے میں طالبان کمانڈر ملا نذیر بھی شدید زخمی ہوئے ہیں ،ملا نذیر سمیت تمام زخمیوں کو قریبی اسپتال میں منتقل کردیاگیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے فورا بعد علاقے میں فائرنگ شروع ہوگئی ہے۔طالبان کمانڈر ملا نذیر امن کمیٹی کے سبراہ بھی رہ چکے ہیں اور علاقے میں ازبک جنگجوں کے خلاف ہونے والے کارروائیوں میں امن لشکر کا ساتھ دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں  پی ٹی آئی کی حکومت مخالف تحریک کےاعلان پرخورشیدشاہ ناراض

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker