پاکستانتازہ ترین

وانا میں ڈرون حملہ، چار افراد ہلاک

وانا(نمائندہ خصوصی) جنوبی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔ نیٹوکانفرنس کے بعد اب تک ہونے والا یہ چھٹا حملہ ہے۔ جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا کے قریب غواخوا میں ایک مکان میں کھڑی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ امریکی جاسوس طیاروں نے گاڑی پر دو میزائل داغے ، جس سے گاڑی تباہ ہوگئی اور اس میں موجود چار افراد ہلاک ہوگئے ۔مقامی افراد نےتباہ شدہ گاڑی سے لاشیں نکالیں۔ امریکی جاسوس طیاروں کی پروازیں صبح سویرے سے ہی جاری تھیں جس کےباعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اکیس مئی کو ہونے والی دو روزہ شکاگو کانفرنس کےبعد اب تک چھ ڈرون حملے کئے گئے ہیں ، جس میں تیس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں  اسلام آباد:آسٹریلیا کے سفارتخانے میں مشکوک بیگ کے ذریعے بم کی افواہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker