علاقائی

سرائے مغل کے نواحی گا ؤں گھمن کلاں میں واپڈا کے خلاف درجنوں دیہا تیوں کا احتجاجی مظاہرہ

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾سرائے مغل کے نواحی گا ؤں گھمن کلاں میں واپڈا کے خلاف درجنوں دیہا تیوں کا احتجاجی مظاہرہ مظاہرین واپڈ مردہ باد کے نعرے لگا رہے تھے تفصیلات کے مطابق نوا حی گا ؤں گھمن کلاں میں واپڈا نے درجنوں گھروں کو چار سو سے آٹھ سو تک کے زائد یو نٹ ڈالے دئے ہیں جس سے غریب عوام انتہا ئی پر یشان ہے ایک رہا ئشی محمد سعید الحق نے کہا کہ میٹر ریڈر کئی گھروں سے آکر رو پے وصول کر جا تا ہے جو گھر رشوت نہ دے تو اس کے میٹر کو جا ن بوجھ کر خراب کر دیتا ہے ایک رہا ئشی نے میڈیا کو دکھایا کہ یہ مسجد کا بل ہے اور اس پر مسجد کا نام ہی لکھا ہوا ہے اس پر ٹی وی فیس بھی لی جا تی ہے اور اس پر چھ سو سے زائد یو نٹ کا بل بھیج دیا گیا گھمن کلاں کی عوام نے واپڈا کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ایسے رشوت خور میٹر ریڈر کو فوری یہاں سے نکا ل دیا جائے اور اس کے خلاف کارروائی کی جائے احتجا جی مظاہرین میں ما سٹر عمران علی،حاکم علی، مو لوی عبدالستار،محمد عباس بیٹواور آصف وغیرہ بھی مو جود تھے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker