علاقائی

محکمہ واپڈا نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو پھر احتجاجی جلوس و محکمہ واپڈا کے دفتر کا گھیرائو بھی کیا جائے گا

صدر انجمن تاجران حاصلپور نوااللہ رنگا کی قیادت میں مرکزی انجمن تاجران حاصلپور کے عہدیدران اورذیلی تنظیموں کے صدروں نے عدالت چوک حاصلپور میں علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ محکمہ واپڈا اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف لگایا۔ جبکہ میڈیا نے اظہاریکجہتی کیا۔اس موقع پر تاجربرادری نے مختلف قسم کے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ جن پر بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بند کرو۔ حکومت تاجروں کا معاشی قتل بند کرے وہ دیگر نعرے درج تھے اس موقع پر مظاہرین نے میپکو واپڈاکے خلاف شدیدنعرہ بازی بھی کی۔ اس موقع پر صدر انجمن تاجران نوااللہ رنگا و دیگر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف بھوک ہرتال کیمپ لگایا گیا ہے اگر محکمہ واپڈا نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو پھر احتجاجی جلوس کی کال، اور شٹر ڈائون ہڑتال کر تے ہوئے تمام بازار بند کیے جائیں گئے اور محکمہ واپڈا کے دفتر کا گھیرائو بھی کیا جائے گا اور نقصان کی تمام تر ذمہ داری واپڈا پر ہو گی

یہ بھی پڑھیں  پسندکی شادی جرم بن گئی،عیدپر اپنوں نے اپنوں کو خون میں نہلا ڈالا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker