پاکستانتازہ ترین

پاکستان میں بجلی کا شارٹ فال5ہزارمیگاواٹ تک پہنچ گیا

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پاکستان میں بجلی کا شارٹ فال ایک بار پھربڑھ کر ساڑھے5ہزار میگا واٹ تک پہنچ گیاہے۔ انرجی مینجمنٹ سیل ترجمان کےمطابق بجلی کاشارٹ فال بڑھنے کی وجہ پاوراسٹیشنوں کو فرنس آئل کی سپلائی میں کمی اورچشمہ ون اور چشمہ ٹوپلانٹس کی بندش ہے۔ ترجمان کاکہناہے کہ پی ایس اونے رقم نہ ملنے پر فرنس آئل کی سپلائی میں کمی کردی ہے اور پاور اسٹیشنوں کو38ہزار کی بجائے20ہزار ٹن فرنس آئل مل رہاہے،اس وجہ سے بجلی کی پیداوارکم ہوکر 12ہزار میگاواٹ رہ گئی ہےجب کہ طلب17ہزار500میگاواٹ ہے،چشمہ ون اور چشمہ ٹوپلانٹس کی بندش سے شارٹ فال میں650میگاواٹ کا اضافہ ہوگیاہے۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ:بیوہ خاتون کا سوناخردبردکرنے پر 2افرد کےخلاف مقدمہ درج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker