تازہ ترینعلاقائی

حجرہ شاہ مقیم میں واپڈا نے شہر کو اندھیر نگری بنا دیا ہے

wapdaحجرہ شاہ مقیم ( نامہ نگار)حجرہ شاہ مقیم میں واپڈا نے شہر کو اندھیر نگری بنا دیا ہے ،بیس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ سے لوگوں کو ذہنی مریض بننے لگے ہیں، منتخب نمائندے اور واپڈا افسران ہوش کے ناخن لیں ورنہ شہری تنگ آکر احتجا ج کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہو جائیں گے ،ان خیالات کااظہار صرافہ ایسوسی ایشن حجرہ شاہ مقیم کے جنرل سیکرٹری محمد یونس اقبال نے حجرہ پریس کلب رجسٹرڈ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر انکے ہمراہ دیگر عہدیداران اور معززین علاقہ بھی کثیر تعداد میں موجود تھے،انہوں نے کہا کہ بدترین لوڈ شیڈنگ نے ہر چیز کی قیمت کو آسمان سے لگا دیا ہے ،کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گئے ،گھروں اور مسجدوں میں پانی تک ختم ہو جاتا ہے ،اہم اوقات میں بجلی کی طویل بندش سے ضروری کام رک رہے مگر منتخب نمائندوں سمیت کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی ،انہوں نے کہا کہ اگر بے تُکی لوڈ شیڈنگ کی ڈرامے بازی کو ختم نہ کیا گیا تو شہری شدید احتجاج کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہوں گے،محمد یونس اقبال نے مزید کہا کہ عوام لوڈ شیڈنگ کی صورت حال کو دیکھتے ہوئے آئندہ انتخابات میں ووٹ کی طاقت سے بجلی بند کرنے والوں کے چراغ گل کر دے گی۔

یہ بھی پڑھیں  ویسٹ انڈیزکے خلاف سیریزکیلیے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker