تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ : ہزاروں مکینوں کے سروں پر بجلی کے لٹکتے ننگے تار موت بن کر منڈلانے لگے

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)چنیوٹ کا علاقہ چاہ جہانگیری والا کے ہزاروں مکینوں کے سروں پر بجلی کے لٹکتے ننگے تار موت بن کر منڈلانے لگے ۔ واپڈا حکام چنیوٹ نے ٹرانسفارچوک میں رکھ کر کئی علاقوں سے ملنے والے راستوں کو بند کر دیا اہل علاقہ کا شدید احتجاج۔کسی بھی بڑے سانحے کا خدشہ اہل علاقہ واپڈا حکام کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے تفصیلات کے مطابق چنیوٹ کے علاقہ چاہ جہانگیری والا کے ہزاروں مکین بجلی کی ننگی تاروں سے خوفزدہ ہو کر زندگی گزارنے پر مجبور ہو چکے ہیں مکینوں کا کہنا ہے کہ ایک جانب عوام بجلی کی بندش سے پریشان تو تھے ہی مگر دوسری جانب واپڈا حکام چنیوٹ نے مختلف علاقوں میں بے ہنگم انداز سے ٹرانسفارمر رکھ کرعوام کو موت کے بالکل نزدیک پہنچا دیا ہے جبکہ بجلی کے لٹکتے ننگے تاروں کی وجہ سے عوام شدید مشکلات سے دوچار ہو کر رہ گئے ہیں۔چنیوٹ کے علاقہ چاہ جہانگیری والا رجوعہ روڑ کے مکینوں نے روز نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بھی بتایا ہے کہ ان کے محلے میں ٹرالی میں رکھے گئے ٹرانسفارمر نے متعدد علاقوں سے ملنے والی گلیوں میں رکاوٹ جبکہ بجلی کے ننگے تاروں نے علاقہ مکینوں کو خوف کی کیفیت سے دوچار کر رکھا ہے اور اس سلسلہ میں واپڈا حکام چنیوٹ اس اہم مسئلہ کو حل کرنے سے مکمل طور پر قاصر ہیں علاقہ مکینوں نے ارباب اختیار سے اس مسئلہ کوفوری حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button