تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:لائینوں کی مرمت کی آڑمیں13گھنٹےبجلی بند

ڈسکہ﴿نامہ نگار﴾ لائینوں کی مرمت کی آڑ میں مسلسل تیرہ گھنٹے بجلی بند اہل علاقہ پانی کی بوند بوند کو تڑپ گئے درجنوں دیہاتوں میں احتجاج ایس ڈی اوز اور فیڈرز انچاج نے بجلی بند کرتے سرکاری موبائل بھی بند کر دیئے تفصیل کے مطابق سندھانوالہ پھانگٹ گڑھا کوٹلی خانوں کنڈن سیان بھولا موسیٰ سمیت متعدد دیہاتوں میں گزشتہ روز ایس ڈی او اور انچارج فیڈر نے تاروں کی مرمت اور تبدیلی کے نام پر صبح آٹھ بجے سے چار بجے بعد دوپہر تک کاغذی طور پر تو پرمٹ حاصل مگر بجلی تیرہ گھنٹے تک بند رکھی صبح بجلی بند ہونے کے ساتھ ہی دونوں متعلقہ افسران نے اپنے اپنے سرکاری اور نجی موبائل سیٹ بھی بند کردیئے اور یہ سلسلہ گزشتہ کئی ماہ سے جاری ہے جس سے تنگ دیہاتیوں نے اپنے اپنے علاقوں میں شدید احتجاج کیا اور دونوں افسران کو ذمہ دار ٹھہرایا تیرہ گھنٹے کی بجلی بندہونے سے بچے بوڑھے اور مریض گرمی کی شدت سے نڈھال رہے اور خواتین گھریلو کام کاج نہ کر سکیں فریزروں اور ریفیجریٹرز میں رکھی اشیائ دودھ گوشت پکے کھانے خراب ہو گئے اہل علاقہ نے واپڈا حکا م اور حکمرانوں کو دوران احتجاج جھولیاں اٹھا کر بددعائیں دیں جبکہ دوسرے روز ڈسکہ شہر میں پورا دن بجلی بند رہی جس پر پریس کلب میں صحافیوں کے ہنگامی اجلاس میں تشویش کا اظہار کیا گیا

یہ بھی پڑھیں  پنجاب کے کئی اضلاع دھند کی لپیٹ میں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker